سابق سٹی ناظم احمد پورشرقیہ ملک علیم 2ماہ سے لاپتہ، بیمار ماں صدمے سے نڈھال ، کومہ میں چلی گئی، بازیاب کرایاجائے، ملک وسیم، ملک اکرم

سابق سٹی ناظم احمد پورشرقیہ ملک علیم 2ماہ سے لاپتہ، بیمار ماں صدمے سے نڈھال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)سابق سٹی ناظم ملک محمد علیم کے چھوٹے بھائی ملک وسیم اور بڑے بھائی ملک محمد اکرم نے تفیصلات بتاتے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
ہوئے بتایا کہ 29مارچ 2016کو شام پانچ کے قریب سول اور پولیس وردی میں ملبوس فورس والے آئے جو ہمارے بھائی ملک علیم کو اُسکی ذاتی ملکیہ کا ر نمبری GLI APZ-083سمیت ڈیرہ نواب روڈ صدیق پلازہ لیڈیز محمود پارک گیٹ کے سامنے سے اُٹھا کر لے گئے ۔ اِس بارہ میں فوری طور پر اور متعد دبار جب متعلقہ مقا می پولیس سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے ہر مرتبہ لاعلمی کا اظہار کیا ۔ جس سے ہماری پریشانی اور مایوسی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ملک محمد علیم کے بھائیوں نے بتایا کہ ہماری 82سالہ ضعیف العمربوڑھی ماں اَسی غم اور صدمے سے نڈھال ہو کر کومہ میں پہنچ چُکی ہے ۔ جو بستر مرگ پر زندگی کی آخری سانسیں گزار رہی ہے ۔ ہمارے بھائی کے بیوی بچے اور تمام بہن بھائیوں سمیت فیملی کے دیگر سب چھوٹے بڑے افراد بھی انتہائی پریشانی اور کرب میں مبتلاہو کر رہ گئے ہیں۔ ملک علیم کے بھائیوں نے کہا کہ ہماری چیف آف آرمی سٹاف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ چیف جسٹس ہائیکورٹ پنجاب صدر وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ آئی جی پولیس سمیت تمام جملہ ارباب اِقتدار اور اربابِ اختیار سے درد مندانہ استدعا ہے کہ ہماری بوڑھی ماں کی ممتا ہمارے بھائی کے معصوم بال بچوں اور ہماری حالت زارپر خُداراء ترس اور رحم کرتے ہوئے سوا دوماہ سے لاپتہ ہمارے بھائی ملک علیم کا سُراغ لگا کر اِسے بازیاب کرایا جائے۔