گرمی کی شدت ،لوڈشیڈنگ کا توڑ روزہ داروں نے سولر پلیٹ اورواٹر کولرخریداری کیلئے رخ کرلیا

گرمی کی شدت ،لوڈشیڈنگ کا توڑ روزہ داروں نے سولر پلیٹ اورواٹر کولرخریداری ...

احمدپور شرقیہ(سٹی رپورٹر) گرمی کی شدت میں اضافہ اور لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے روزے داروں نے سولر پلیٹ اور واٹر کولر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )کی خریداری کا رخ کیا اور دکانداروں کے اچانک ان کے نرخوں میں اضافہ سے روزے داروں کے طوطے اڑا دیے۔ 25 سو روپے سے 35 سوروپے میں فروخت ہونے والا واٹر کولر اب 5ہزار روپے سے 6 ہزارروپے میں فروخت ہونے لگا۔ اور ایک سولر پلیٹ جو چار ہزار روپے میں فروخت ہوتی تھی ہوتی تھی وہ اب 85 سو روپے میں فروخت ہونے لگی۔ جب لوگوں نے دکانداروں سے اس میں اضافہ کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ ہم کیا کریں پیچھے سے ان کے ریٹ بڑھا دیے گئے ہیں۔ محمد حامد‘رانا وجاہت‘ محمد زبیر‘ محمد سلیم‘محمد جعفر‘وسیم اختر‘ محمد طارق نے مطا لبہ کیا ہے ۔ ڈی سی او بہاولپور اور اے سی احمدپور شرقیہ دکانداروں کو اس امر کا پابند کریں کہ وہ یہ اشیاء اس قدر مہنگے داموں فروخت نہ کریں۔

سولرپلیٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر