سابق وزیر اعظم گیلانی سے جماعت اہلسنت کے وفد کی ملاقات ‘ حامد سعید کاظمی کی گرفتاری پر مذمت ‘ علماء نے علی حیدر کی بازیابی پر مبارکباد دی
ملتان ( سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحاد امت ،قومی یکجہتی اور ملک میں قیام امن کیلئے علماء و (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
مشائخ کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے وہ اپنی رہائش گاہ پر جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی کی قیادت میں علماء و مشائخ اور مذہبی قائدین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ‘ یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کی پر زور الفاظ میں مذمت بھی کی اس موقع پر وفد نے سید یوسف رضا گیلانی کے صاجزادے سید علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی وفد میں جماعت اہلسنت کے علامہ سید رمضان شاہ فیضی،قاری خادم حسین سعیدی،مولانا سعید احمد فاروقی،قاری فیض بخش رضوی،قاضی محمد بشیر گولڑوی،مولانا ارشد علی بلوچ،پیر سید طیب سلطان بخاری ،پیر اشفاق احمد بخاری،علماء و مشائخ کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد صدیق قادری، حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی،قاری محمد سہیل سعیدی،انجمن نوجوانان اسلام کے مرکزی رہنما عمر فاروق لودھی اور انجمن فروغ تجوید و قرات کے قاری محمد سعید نقشبندی شامل تھے۔
گیلانی