انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ‘ کمشنر بہاولپور

انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ‘ کمشنر ...

بہاولپور (بیورورپورٹ)کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کی پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چےئرمین جنوبی پنجاب ٹاسک فورس محکمہ صحت ایم پی اے قاضی عدنان فرید، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرڈاکٹر احتشام انور مہار، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خلیق، ایڈیشنل کمشنر رابطہ ثاقب علی عطیل سمیت محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔ کمشنر ثاقب ظفر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کے لیے وضع کردہ لائحہ عمل کو اختیار کیا جائے اور قطرے پلانے والی فیلڈ ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی اور ویکسین کو محفوظ اور دیرپا رکھنے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کے11 کیس سامنے آئے جس میں4 بچے صوبہ سندھ، 6 بچے خیبر پختونخواہ اورایک بچہ بلوچستان میں پولیو کا شکار رپورٹ ہوا ہے جبکہ پنجاب میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

کمشنر بہاولپور

مزید : ملتان صفحہ آخر