بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ‘ زاہد محمود مزاری

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ‘ زاہد محمود مزاری

مٹھن کوٹ (نامہ نگار )سابق وزیر سردار زاہد محمود خان مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ن لیگ کے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کردیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا تو دوبھر کردیا اور ٹیکس شدہ بجٹ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا پنجاب کا بجٹ بھی وفاقی بجٹ کی طرح صرف لفظوں کا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

گورکھ دھندا ہوگا موجودہ کرپٹ سیاسی پالیمانی نظام ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے اور کرپشن حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے گڈگورنیس ختم ہوچکی ہے ہر شعبہ میں عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے کسان حکمرانوں سے مایوس ہیں نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے پوری قوم آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نیب حکام اور چیف جسٹس پاکستان سے کرپشن کیخلاف سخت احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں ملک کرپشن سے دیوالیہ ہوچکا ہے حکمرانوں کے اثاثے اربوں ڈالر تک جا پہنچے ہیں جبکہ عام آدمی شدید مشکلات سے دوچار ہے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں دوگنی کرنا غریب سرکاری ملازمین کیساتھ ناانصافی اور زیادتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر