تربیت دراصل ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے کی بنیاد ہے‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

تربیت دراصل ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے کی بنیاد ہے‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر مرکزی وومن کونسل ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اہل اسلام کو رمضان کا مہینہ اور اسکی برکات مبارک ہوں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے اور دعا مانگنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور مغفرت عنایت کرے بلکہ آتش دوزخ سے رہائی بھی نصیب کرے اللہ کرے کے تمام مسلمان روزے کی روح تک پہنچ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کر رب کو راضی کر سکیں ۔ اللہ کو ہماری بھوک ، پیاس کی ضرورت نہیں وہ ہمیں اپنے احکامات کا پابنداور نفس پر قابو پانا سکھانا چاہتا ہے ۔یہ ٹریننگ دراصل ایک اور ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے کی بنیاد ہے اس لیے یہ محبت اُخوت بھائی چارے اور ہمدادری کا مہینہ ہے ۔ تعصبات سے با لا تر ہو کر تمام انسانوں سے ہمدردی اور خیر خواہی، عبادات کے ساتھ ساتھ احتساب کا مہینہ بھی ہے ۔ احتساب انفرادی اور اجتماعی تبدیلی کی بنیاد ہے ۔ اس یقین کے ساتھ توبہ کا طلب گار بننا چاہیے ۔ یہ سچی اور کھری توبہ ضرور قبول ہوتی ہے ۔ آج ہمیں انفرادی اور اجتماعی توبہ کی اشد ضرورت ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر