سیاسی قوتوں کو پاکستان بچانے کیلئے متحد ہوکر شریف برادران سے نجات حاصل کرنی چاہیے ، عامر فرید کوریجہ

سیاسی قوتوں کو پاکستان بچانے کیلئے متحد ہوکر شریف برادران سے نجات حاصل ...

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی)17مجون کا دھرنا ہر حال میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر ہوگا۔ یہ ہاتھ ہمارے آزمائے ہوئے ہیں ۔ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

حکمرانوں کو بھی عوامی تحریک کے کارکنوں کے حوصلے کا پتہ ہے ۔ اس وقت تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان بچانے کیلئے متحد ہوکر شریف برادران سے نجات حاصل کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خواجہ فرید کوریجہ نے کراچی میں تاریخی خالق دینہ ہال میں’’ سیاست نہیں ریاست کانفرنس‘‘ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیاست نہیں ریاست کانفرنس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنماء منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی ۔ جبکہ عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید اوسط علی شاہ نے بھی خصوصی خطاب کیا ۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے نائن زیرو کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی اور انہیں 17جون یوم شہداء کے موقع پر دھرنا میں شرکت کی دعوت دی۔

عامر فرید کوریجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر