بطورسرکاری گواہ عدالت میں عدم پیشی پرسب انسپکٹر ، اے ایس آئی،کانسٹیبلوں کے وارنٹ جاری،18جون کو عدالت میں پیش کرنیکاحکم
رحیم یارخان( بیورو نیوز )یڈیشنل سیشن جج سید جہانگیر علی نے تھانہ شیدانی کے درج مقدمہ نمبری126/15 بجرم9-C (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کی سماعت اور سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ با ربار نوٹس جاری کرنے کے باوجود سب انسپکٹر یعقوب ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نذیر احمداور کانسٹیبلان محمد ناصرا ورمحبوب احمد عدالت حاضر نہ آئے ہیں جس پر فاضل عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبلان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں 18جون کو عدالت پیش کیاجائے۔