گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لی

گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر27سالہ نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کو آگ لگا لی،ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ رکن عالم کے علاقہ معصوم شاہ کا رہائشی 27سالہ احسن کا اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا،احسن کے والد اقبال نے دو (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
شادیاں کی تھیں اور وہ دوسری بیوی کے ساتھ کراچی رہائش پذیر ہے ،مزید براں احسن پنجاب پولیس کے اے ایس ائی اکرام کا سگا بھانجا تھا۔احسن کا گھر معصوم شاہ روڈ کے قریب واقع ہے اس کے گھر کے ساتھ موجود مسجد انتظامیہ نے انہیں گھر فروخت کرنے کا مشورہ دیا ۔جس پر بعدازاں 18لاکھ روپے کے عوض انہوں نے گھر مسجد انتظامیہ کو بیچنے کا ارادہ کرلیا۔جبکہ احسن اس بات پر بضد تھا کہ وہ ابھی غیر شادی شدہ ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے اس وجہ سے گھر نہیں بکنا چاہیے۔گزشتہ روز احسن کا اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس نے طیش میںآکر کہا کہ وہ اپنے ماموں کے گھر جا کر خودکو آگ لگائے گا ،اور وہ امیر آباد پہنچ گیا اور اس نے اپنے ماموں کے گھر کے آگے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے اسے نشتر ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئتے جاں بحق ہوگیا۔