بجلی بلوں میں لائن لاسز صارفین کو منتقل کرناظلم ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

بجلی بلوں میں لائن لاسز صارفین کو منتقل کرناظلم ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

بہاولپور( بیوورپورٹ)جماعت اسلامی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں لائن لائنز صارفین کومنتقل کرنا ظلم و زیادتی ہے حکومت بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے رمضان سے قبل ہزاروں صارفین کومئی کے مہینے کے لئے لاکھوں روپے سے زائد بل(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

بھجوانے کانوٹس لے اور ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام بجلی بحران کے باعث عذاب میں مبتلا ہیں شہروں میں14تا16اور دیہات میں18تا20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تودوسری جانب زائد بلوں کیساتھ عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں اس وقت بجلی کی تقسیم کار10کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر فرضی ریڈنگ پر بل تیار کرنے کی خبریں بھی میڈیا میں آرہی ہیں جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ 18کروڑ عوام کو مسائل سے بچانے کے لئے حکومت خاموش تماشائی بننے کی بجائے اپناآئینی وقانونی فریضہ اداکرے۔

وسیم اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر