حکومت کی اصل ذمہ داری امن کاقیام ، مہنگائی کوکنٹرول کرناہے، میاں مقصود

حکومت کی اصل ذمہ داری امن کاقیام ، مہنگائی کوکنٹرول کرناہے، میاں مقصود

ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ صوبائی حکومت اور اس کے اہلکاروں کی اصل ذمہ داری امن وامان کاقیام اور بازاروں میں قیمتوں کوکنٹرول کرنابھی ہے۔محض میگاپراجیکٹس کے ٹھیکوں پر گڈگورننس قائم نہیں ہوتی۔وہی حکومت کامیاب ہوسکتی ہے جو چوروں اور منافع (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

خوروں کاقلع قمع کرکے عوام کوسہولیات فراہم کرے۔صوبے کی خراب صورتحال کودیکھ کریوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیزسرے سے موجودہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کاآغاز ہوچکا ہے۔حکومت عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء پرواضح ریلیف فراہم کرے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال اور ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن کرکے گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔ملک میں اس وقت مہنگائی کاطوفان برپا ہے۔رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز سرگرم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں مذہبی تہواروں پر عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجاتا ہے مگر ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر