لیاقت پور شہر کی خوبصورتی کیلئے7کروڑ کے فنڈز جاری،میاں اسلام اسلم

لیاقت پور شہر کی خوبصورتی کیلئے7کروڑ کے فنڈز جاری،میاں اسلام اسلم

لیاقت پور(نامہ نگار) شہر کی خوبصورتی کے لیے سات کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں،منصوبوں پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میاں اسلام اسلم نے صحافیوں سے دوران گفتگو کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر انہیں اور ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

مسعود عالم شاہ کو ساڑھے تین تین کروڑ روپے کے فنڈز ملے تھے جو کہ ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں منظور ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ مذکورہ فنڈز سے کچی منڈی اللہ والا چوک تا ریلوے پھاٹک تک ون وے روڈ کے لیے تین کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،اس منصوبے کے تحت مذکورہ روڈ بیس بیس فٹ تک فی سائیڈ چوڑی کی جائے گی ،جس کے درمیاں میں 4فٹ کا حصہ گراسی،پودے اور لائٹس کے لیے وقف ہو گا،اس کے علاوہ دو کروڑ روپے سے میونسپل پارک کی تعمیر و تزئین کے لیے استعمال کیے جائیں گے،اس کے علاوہ ڈیڑھ کروڑروپے کی لاگت سے نیا تفریحی پارک بنایا جائے گا،جبکہ فیصل پارک کے لیے 50کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام منصوبے انکی اور مخدوم سید مسعود عالم شاہ کی باہمی مشاورت سے منظور کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ راشد رفیق چوہدری ،حاجی شوکت علی باجوہ،محمد رمضان ایم ڈی،کونسلرز عبد الرشید شاکر،طارق محمود شاد،ماجد علی ریاض،سردار فضل خان بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر