ماہ مبارک کا آغاز ،اشیاء کے نرخ دگنے ،رمضان بازاروں میں گرانفروشی

ماہ مبارک کا آغاز ،اشیاء کے نرخ دگنے ،رمضان بازاروں میں گرانفروشی

ملتان، خانیوال، میاں چنوں ، کوٹ ادو، گگو منڈی، ٹھٹھہ صادق آباد ،عبدالحکیم ، میلسی ، ماچھیوال، چوک سرور شہید، گڑھا موڑ ، بہاولپور ،لیاقت پور، احمد پور شرقیہ ، منڈی یزمان، خان پور ، رحیم یار خان، فتح پور، جام پور ، بستی ملوک ، چوک اعظم ، جتوئی ، مٹھن کوٹ، جام پور ، علی پور، ڈیرہ غازی خان(خبر نگار+ کرائم رپورٹر+ نمائندگان) ماہ (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

رمضان کا آغاز ہوتے ہی اشیا کے نرخ دگنے ہوگئے رمضان بازاروں میں بھی گراں فروشی جاری انتظامی افسران کے اچانک سبزی منڈیوں ، رمضان بازاروں کے دورے عوام کو سستی اشیافراہمی کیلئے سخت ہدایات دیں جبکہ پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات چیک کئے ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرملتان نادر چٹھہ گزشتہ رو ز یکم رمضان المبا ر ک کو صبح سویر ے اچا نک سبز ی منڈ ی پہنچ گئے اور شہر یوں کو سستے دا مو ں معیا ر ی اشیا ء خو ردو نو ش کی فرا ہمی یقینی بنانے کیلئے اپنی نگرا نی میں نیلا می کا عمل مکمل کر ایا ۔ ا س موقع پر انہو ں نے ہد ایت کی کہ سبز ی منڈ ی سے روزا نہ کی بنیا د پر تا زہ سبز یا ں اور پھل رمضا ن با زارو ں میں فرا ہم کئے جائیں ۔بعد ازا ں ڈ ی سی او نے ڈ یر ہ اڈا ،ممتا ز آ با د ، قارپوررا ں اور بستی ملو ک سمیت دیگر رمضا ن بازاروں کا دور ہ کیا اور انتظا ما ت چیک کئے ۔ اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر زاور رمضا ن با زار کے فوکل پر سن بھی انکے ہمرا ہ تھے ۔نا در چٹھہ نے کہا کہ رمضا ن با زارو ں میں ٹھنڈ ے پا نی ، سایہ دا ر جگہو ں اور بچوں کے جھو لے لگا نے کے علا وہ الیکٹرا نک ریٹ بورڈ بھی نصب کئے گئے ہیں تا کہ شہر ی بغیر کسی ابہا م کے خریدار ی کر سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ ضلعی حکو مت عام ما ر کیٹ میں بھی اشیا ء کی قیمتو ں کی سخت مانیٹر نگ کررہی ہے ۔ اس سلسلے میں 50 سے زائد پرا ئس کنٹرو ل مجسٹر یٹس تعینا ت کئے گئے ہیں ۔مجسٹر یٹس کو بڑے مگر مچھو ں پر ہا تھ ڈالنے کا حکم دیا ہے۔کمشنر ملتان اسد اللہ خان ، ریجنل پولیس آفیسر ملتان اعظم تیموری اور سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے رمضان بازار کا دورہ کیا جس میں انتظامی امور کو چیک کیا گیا ، سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے ریجنل پولیس آفیسر اور کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار میں خریداری کے لئے آئی عوام کے مسائل سنے جن کے حل کے لئے کمشنر ملتان ، آر پی او ملتان اور سٹی پولیس آفیسر ملتان کی جانب سے فوری احکامات جاری کئے گئے ، رمضان بازار میں لگی ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی اور فروخت کئے جانے والی اشیا ء خاص کر فروٹ کا معیار چیک کیا گیا آخر میں سکیورٹی کے اقدامات کو بھی چیک کیا گیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے ڈویژنل ایس پی کے ہمراہ رمضان کے دوسرے روزے ملتان کی تمام عبادت گاہوں پر سکیورٹی کو چیک کیااور افسران و ملازمان کو بریفنگ دی ، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو گشت کی ہدایت کی ، خاص طور پر نمازِ فجر ، مغرب ، عشاء اور نمازِ جمعۃ المبارک کے موقع پر سکیورٹی کو فزیکلی خود چیک کرتے رہیں گے ۔خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر + نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر تاریخی رمضان پیکج کے تحت ضلع خانیوال میں 5رمضان بازاروں اور 19فیئر پرائس شاپ پر سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کا سلسلہ رمضان المبارک کی آمدسے چار روز قبل جاری ہے ۔رمضان بازاروں اور فیئر پرائس شاپس پر 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 290روپے ‘ چینی 8روپے اور گھی 10روپے چکن 10روپے اور انڈے 5روپے فی درجن مارکیٹ سے کم نرخوں پر رمضان بازاروں میں دستیاب ہیں اس کے علاوہ کریانہ ‘ سبزی ‘ پھل ‘ مشروات اور معیاری گوشت بھی مارکیٹ سے کم نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔ ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ ضلع خانیوال میں لگائے جانے والے 5رمضان بازاروں خانیوال ‘ کبیروالا ‘ جہانیاں ‘ عبدالحکیم اور میانچنوں کی بطور سربراہ خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ ڈی سی او خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال کے سستا رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش فرا ہم کی جارہی ہیں ضلعی حکومت خانیوال نے اس سلسلے میں خانیوال ،کبیروالا،میانچنوں،جہانیاں اور عبدالحکیم میں پانچ رمضان بازار قائم کئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں قائم ہونیوالے رمضان بازاروں میں فل پروف سکیورٹی انتظا مات کیے گئے ہیں ‘رمضان المبار ک کے پورے مہینے پولیس افسران اور تربیت یافتہ پولیس جوان لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے متعین کیے گئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے رمضان بازار جہانیاں کے اچانک معائنہ کے دوران کہی ۔ اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں عوام کو چینی ‘ آٹا ‘ سبزیوں ‘ گوشت ‘ دالوں سمیت اشیائے خوردونوش رعائتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں ۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستانکیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیرخان نے میاں چنوں رمضان بازار کو دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا،اور اس موقع پر ڈی ایس پی ملک طاہر مجید اور ایس ایچ اوتھانہ سٹی شاہد نذیر کو ہدایات جاری کیں ۔تحصیلدار میاں چنوں غلام دستگیر چیلہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2دکانداروں نصیر احمد اور اقبال فضل کو زائد ریٹ پر سبزی فروخت کرنے پر 5ہزار روپے کا جرمانہ کیا ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق کوٹ ادو میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی دوکانداروں اور خوانچہ فروشوں نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں100فیصد اضافہ کردیا ہے جو چند گزشتہ روز فروخت ہو رہی تھی اسکو آج ڈبل ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔گگو منڈی سے نامہ نگار کیمطابق ڈی سی او علی اکبربھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام الناس کو رمضان بازاروں کے ذریعے 5ارب روپے کی سبسڈی سے معیاری سستی اشیائے خوردونوش مہیا کر رہی ہے جبکہ تاجروں کے تعاون سے بھی گھی اور دالیں ،چاول سبزیاں اور پھل ان بازاروں میں عام مرکیٹ کی نسبت سستے دستیاب ہیں یہ بات انہوں نے گگو منڈی رمضان بازار کامعائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، اے سی بوریوالا احمر سہیل کیفی،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ، ڈی ایف سی محمد اصغر سہو بھی موجود تھے ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائند ہ پاکستان کیمطابق رمضان المبارک کے پہلے روز ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں مہنگائی ،گرانفروشی عروج پر رہی ،پھلوں،سبزیوں،کھجور کی قیمتوں میں 100گناہ اضافہ کردیا گیا،منافع خور دوکاندار عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹتے رہے،ڈی سی او خانیوال کی طرف سے بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں دفاتر تک محدود رہیں۔ڈی پی او خانیوال جہانزیب نزیراحمد خان کا جہانیاں رمضان بازار کا اچانک وزٹ ناقص اشیا ء اور ناقص سکیورٹی کا پول کھول دیا ایس ایچ جہانیاں کی سر زنش سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کیمطابق عبدالحکیم میں رمضان بازار مارکیٹ کمیٹی کے سامنے شامیانے لگاکر عوام کو سست اشیاء کی فراہمی کے لئے کھول دیا گیا ہے رمضان بازار سے دو کلو چینی کا پیکٹ شناختی کارڈ دکھا کر ۵۵ روپے فی کلو کے حساب سے دیا جا رہا ہے چینی بازار میں ۶۰ روپے فی کلو اور رمضان بازار میں ۵۵ روپے فی کلو کے حساب فراہم کی جا رہی ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹور پر بھی کچھ اشیا ء کے نرخ بازار سے کم ہیں مگر انک معیار بھی کم ہے ۔رمضان بازار عبدالحکیم انتظامیہ کی ڈرامہ بازی ثابت ہوا ،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بازار کی نسبت زائد وصول کی جانے لگیں ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان ، تحصیل رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب کا رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کو بھرپورریلیف فراہم کرنا ہے تاجربرادری معیاری اشیاء جائز نفع کے ساتھ فروخت کرکے حکومتی کوششوں کوکامیاب بنائیں اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کریں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی نے رمضان بازار میلسی کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ماچھیوال سے نامہ نگار کیمطابق ماہ صیام میں ماچھیوال کے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا دوکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں فروٹ ،سبزیوں ،گوشت،بیسن ،کھجوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔چوک سرورشہید سے نامہ نگار کیمطابق رمضان المبارک کے لئے کینال ریسٹ ہاؤس چوک سرورشہید میں لگایا جانے والا رمضان بازار فنگشنل نہ ہوسکا۔ بازار میں صرف آم کے پھل کی ایک ریڑھ موجود۔ دیگر اشیاء غائب ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر