بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیرکسی کاروائی کے14جون تک ملتوی

بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیرکسی کاروائی کے14جون تک ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ملزم کے وکیل کی عدام حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 14جون تک ملتوی کر دی گئی،گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ وکیل صفائی ملک جواد خالد سپریم کورٹ میں مصروف ہیں جس کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی، سماعت کے دوران وکیل جواد خالد نے استغاثہ کے گواہ انسپکٹر الیاس پر جرح کرنا تھی اس گواہ کو ایف آئی اے کی درخواست پر دوبارہ گواہی کیلئے طلب کیا گیا، سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کے پراسکیوٹر، سابق سی پی او ، سابق ایس پی اور دیگر وکلاء موجود تھے ، ملزمان رفاقت وغیرہ کو سخت حفاظتی اقدامات میں پیش کیا گیا، واضع رہے کہ 27دسمبر 2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جا رہی تھیں کہ چوک میں خود کش دھماکہ ہو گیا جس میں محترمہ سمیت پیپلزپارٹی کے متعدد کارکن جان بحق اور زخمی ہو گئے تھے، سانحہ کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول