دائرہ دین پناہ کے شمال مغربی علاقوں میں دریائی کٹاؤ، درجنوں بستیاں ملیا میٹ

دائرہ دین پناہ کے شمال مغربی علاقوں میں دریائی کٹاؤ، درجنوں بستیاں ملیا میٹ

دائرہ دین پناہ ( سپیشل رپورٹر ) دائرہ دین پناہ کے شمال مغربی علاقوں میں دریا سندھ نے تباہی مچا دی۔ درجنوں بستیاں ملیا میٹ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلات تباہ برباد تفصیل کے مطابق دریائی کٹاؤ میں روز بروز اضافہ متعدد مواضعات بیٹ چھجڑے والہ ۔ لو مڑ والہ ۔ نشان والہ ۔ متوانی والہ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کی درجنوں بستیاں جن میں بستی ڈوگہ۔ بستی لعلوانی۔ بستی میرانی۔ بستی چانڈیہ۔و دیگر بستیاں صفہ ہستی سے مٹ گئی لوگ نقل مکانی کر گئے۔ فصلیں تباہ دریائی کٹاؤ اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ کہ بیس سے پچیس کلو میٹر مشرق کی طرف تباہی کر چکا ہے مگر افسوس کہ اس کٹاؤ کو روکنے کیلئے کوئی سد باب نہیں کیا گیا ۔ حکومتی دعوے دھرے کے د ھرے رہ گئے اگر اس کا سدباب نہ کیا گیا تودائرہ دین پناہ اور کوٹ ادو کیلئے خطرہ کے قوی امکانات ہیں چیرمین یونین کونسل ہنجرائی ملک جاوید ہنجرا نے کہا کہ دریائی کٹاؤ کی وجہ سے ان لوگوں کا کا فی نقصان ہوا ہے مکان دریا برد ہونے کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی دریا برد ہو گئی ہیں حکومت ان غریبوں کے نقصانات کا اژالہ کرے اور دریا کے کٹاؤ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے کیونکہ اربوں کی خطیر رقم کو اگر جائز طریقہ سے استعمال کیا جائے تو اس پر قابو پانا ممکن ہے مگر افسوس کہ کام صرف کا غزی کاروایؤں تک محدودہے ۔ حکام بالا فی الفور اسکا تدارک کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر