ڈاکٹر آصف حسین کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن میں نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈاکٹر آصف حسین کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن میں نااہلی کے خلاف ...

ملتان (وقائع نگار) ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر آصف حسین کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن میں نااہلی کے خلاف اور(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

الیکشن کروانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں ڈاکٹر آصف حسین، ڈاکٹر علی عمران، ڈاکٹر وسیم اختر، ڈاکٹر رشید، ڈاکٹر محمد اقبال سمیت نوجوان مرد و خواتین ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ ڈاکٹر آصف حسین کی نااہلی کے لیے درخواست برائے اپیل وائے ڈی اے پنجاب کی جنرل کونسل کو دی گئی ہے۔ جس میں انصاف کو توقع ہے۔ مذکورہ کونسل کو چاہیے کہ الیکشن غیر جانبدار اور شگاف کروائے۔ انہوں نے کہا کہ 750ووٹرز ڈاکٹر آصف حسین کے ساتھیوں نے درج کروائے۔ مخالفین صرف 400 ووٹرز درج کروا سکی ہے۔ الیکشن میں شکست کے ڈر سے یہ سب کچھ کروایا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر