گیسٹرو میں شدت ‘ ملتان کے ہسپتالوں میں 201 ‘ خانیوال میں 20 مریضوں کی آمد

گیسٹرو میں شدت ‘ ملتان کے ہسپتالوں میں 201 ‘ خانیوال میں 20 مریضوں کی آمد

ملتان ‘ خانیوال( وقائع نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے ‘ گزشتہ روز ملتان کے ہسپتالوں میں 201 (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

جبکہ خانیوال میں 20 مریضوں کو لایا گیا ۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں بھی جاری ہے ‘ گزشتہ روز 201 مریضوں کو ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ‘ جن میں سے 128 کو داخل کر لیا گیا جبکہ 73 مریضوں کو طبی امداد کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خانیوال اور گردونواح میں گیسٹرو میں مبتلا20افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لائے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں متاثرہ افراد میں ساجد، عدیلہ ،اقصی ،مریم، راحیلہ ،صائمہ ،نصیر ،نسرین ،ذیشان ودیگر شامل ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر