میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین نے ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی چیلنج کر دی

میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین نے ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ...

ملتان (خبر نگار ) میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین (سی بی اے) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایم ڈی کمپنی احمد شہریار کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو دی گئی درخواست میں ان کی بطور ایم ڈی تعیناتی کو چیلنج کر دیا ہے۔ میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر ریاض خان خاکوانی او(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

ر جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 10فروری 2015 کو تعینات ہونے والے ایم ڈی نے ٹی ایم ڈی اے اور پٹرول کی مد میں 5لاکھ 71ہزار روپے غیر قانونی طور پر وصول کیے اور سابق ڈی سی او زاہد سلیم گوندل کی انکوائری کے بعد خرد برد کی جانے والی رقم واپس کر دی۔ جس کا ریکارد موجود ہے ایم ڈی گذشتہ سواسال سے صرف 7سے 8دن دفتر حاضر ہو رہا ہے اور یہ حاضری بھی شام سے رات کے اوقات میں ہوتی ہے۔ جب دفاتر بند ہوجاتے ہیں۔ ملتان شہر سے روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے کوڑا کی مقدار بھی کم ہو رہی ہے۔ قبل ازیں کوڑا 500ٹن سے زائد اکھٹا کیا جا رہا تھا جوکہ اب 300سے 400ٹن تک آگیا ہے۔ 135قابل استعمال گاڑیوں میں سے 33فیصد ناکارہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ ایم ڈی کی تعلیم اور تجربہ و ڈگری اسامی کے مطابق نہیں ہے۔ ایم ڈی کو صرف 3 ماہ کیلئے رکھا گیا تھا۔ جس کی بعد میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری لینی تھی۔ مگر کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری نہیں لی گئی۔ جبکہ صرف بی اے پاس اپنے قریبی عزیز عثمان کو ڈپٹی کوارڈینیٹر کے عہدے سے نواز رکھا ہے۔ ایم ڈی کمپنی غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں نئے ایم ڈی کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

چیلنج

مزید : ملتان صفحہ آخر