پولیس عوام کے جان و مال کاتحفظ ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کرے: وزیر داخلہ سندھ

پولیس عوام کے جان و مال کاتحفظ ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کرے: وزیر داخلہ ...
پولیس عوام کے جان و مال کاتحفظ ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کرے: وزیر داخلہ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنائے اور گشت بڑھا کر شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کرے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال کی کال پر پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہا کہ زبردستی کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند کرانے والوں سے سختی سے نمٹاجائے اور شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نےایم پی اےکامران فاروقی کی گرفتاری کیلئے  فاروق ستار کی رہائش گاہ پر چھاپے کیخلاف آج کراچی میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ کا کہنا ہے کہ پُرامن جمہوری احتجاج آئینی،قانونی ،جمہوری اور انسانی حق ہے اور ایم کیوایم نےپُرامن احتجاج کی اپیل کرکے جمہوری حق استعمال کیاتاہم جمہوری عمل سےروکناغیرقانونی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال کی کال پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہو گی اور دکانیں بند کرانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔