ملتان میں کنویں کی کھدائی کے دوران نوجوان مٹی تلے دب گیا ، ریسکیو آپریشن جاری

ملتان میں کنویں کی کھدائی کے دوران نوجوان مٹی تلے دب گیا ، ریسکیو آپریشن جاری
ملتان میں کنویں کی کھدائی کے دوران نوجوان مٹی تلے دب گیا ، ریسکیو آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے علاقے سبحان والا کے قریب کنویں کی کھدائی کے دوران نوجوان مٹی تلے دب گیا ۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق سبحان والا کے قریب کنویں کی کھدائی جاری تھی کہ مٹی کا تودہ گرنے سے 26سالہ نوجوان عمران نیچے دب گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران نامی مزدور کنویں کی کھدائی میں مصروف تھا کہ اچانک اس پر مٹی کا تودہ اگرا جس کے باعث وہ نیچے دب گیا ۔ ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ بیس فٹ گہرا کنوا کھودا جا رہا تھا جس میں حفاظتی اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم مزدور کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.

مزید :

ملتان -