امریکہ میں تاریخ رقم،ہیلری کلنٹن پہلی خاتون صدارتی امیدوار

امریکہ میں تاریخ رقم،ہیلری کلنٹن پہلی خاتون صدارتی امیدوار
امریکہ میں تاریخ رقم،ہیلری کلنٹن پہلی خاتون صدارتی امیدوار

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )ہیلری کلنٹن امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی اہم سیاسی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ڈیمو کریٹک جماعت سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار بننے کیلئے2383مندوبین کی حمایت حاصل کرچکی ہیں۔مندوبین کی حمایت کے حصول کے بعد ہیلری کلنٹن امریکہ میں صدارت کی امیدواربننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ان کے صدارتی امیدوار بننے کا باقاعدہ اعلان جولائی میں کیا جائے گا۔

بی بی سی کے مطابق ہیلری کلنٹن نے امریکہ کی تاریخ میں خواتین کے ایک تاریخی لمحے تک پہنچنے کیلئے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔امریکی ریاست نیوجرسی میں کامیابی سے انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم کی۔نیو یارک میں اپنے خوشی مناتے ہوئے حامیوں سے انہوں نے کہا: ’آپ کا شکریہ، ہم ایک سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں۔‘

انھوں نے کہا: ’ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی اہم پارٹی کی جانب سے کوئی خاتون امیدوار ہوگی۔‘سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ نہ کہنے دو کہ امریکہ میں بڑی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں