امریکہ میں امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے پر غور

امریکہ میں امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے پر غور
امریکہ میں امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (آن لائن) امریکہ میں امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور اس ایشو پر ڈیمو کریٹک اور ریپبلکن کی سوچ ایک ہی ہے۔ آئندہ الیکشن میں جو بھی جماعت برسرِ اقتدار آئے ، پالیسیاں نرم ہونے کی بجائے مزید سخت ہوں گی۔ریپبلکن سینٹر خاتون جوئیس پیپین اور ڈیمو کریٹک سینٹر جیف مورس نے ایک مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں میں سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں ، لیکن امیگریشن پالیسی پر دونوں متفق ہیں کہ قوانین سخت سے سخت کیے جائیں تاکہ امریکی سرزمین کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے محفوظ بنایا جا سکے۔ سینٹر جوئیس پیپین نے بتایا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہو گے تو امریکی دفاعی بجٹ توقع سے زیادہ بڑھا دیا جائیگا اور امریکی افواج کے یونٹوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ڈیموکریٹک سینٹر جیف مورس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز جارحانہ بیانات دیکر امریکیوں کو تقسیم کرنے اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کی جان بوجھ کر کوشش کرتے ہیں اسی لیے امریکی عوام انکے بیانات کو صرف لطیفے ہی سمجھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہیلری کلنٹن آئندہ امریکی صدر ہونگی۔