بجلی کا شارٹ فال3958 میگاواٹ ہے، خواجہ آصف، سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی: عابد شیر علی

بجلی کا شارٹ فال3958 میگاواٹ ہے، خواجہ آصف، سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا ...
بجلی کا شارٹ فال3958 میگاواٹ ہے، خواجہ آصف، سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی: عابد شیر علی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال3958 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19787 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 15829 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال 3958 میگاواٹ ہے۔ دوسری طرف وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کیلئے افطار سے سحر تک صنعتوں کو بجلی نہیں دی جا رہی جبکہ گھریلو صارفین کیلئے سحروافطاراورتراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے زیادہ لوڈسے پرانے ٹرانسفارمرجل جاتے ہیں جبکہ بعض فیڈرزیادہ لوڈکی وجہ سے ٹرپ کرجاتے ہیں جس سے بجلی بندہوتی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں