شام، پارلیمنٹ کی پہلی خاتون سپیکر کا بلا مقابلہ انتخاب

شام، پارلیمنٹ کی پہلی خاتون سپیکر کا بلا مقابلہ انتخاب
 شام، پارلیمنٹ کی پہلی خاتون سپیکر کا بلا مقابلہ انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (اے پی پی)شام کی نئی پارلیمنٹ نے اپنے افتتاحی اجلاس میں ایک خاتون رکن کو سپیکر منتخب کر لیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 58 سالہ ہادیہ العباس شامی صدر بشار الاسد کی سیاسی جماعت بعث پارٹی کی رکن ہیں۔ شامی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون سپیکر کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ اِس اسمبلی کا انتخاب رواں برس اپریل کے الیکشن میں کیا گیا تھا۔ خاتون سپیکر ہادیہ العباس نے زرعی انجینیئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور مشرقی شہر دیرالزور میں قائم الفرات یونیورسٹی کی سابق پروفیسر ہیں۔ شامی ٹیلی وڑن کے مشہور پروڈیوسر اور ہدایتکار نجدت اسماعیل انزور کو نائب سپیکر منتخب کیا گیا ہے۔