سعودی خاتون کو ملازمہ کا تحفہ،سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

سعودی خاتون کو ملازمہ کا تحفہ،سوشل میڈیا پر کڑی تنقید
سعودی خاتون کو ملازمہ کا تحفہ،سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)تحائف کا تبادلہ محبتوں میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا ہے ۔دنیا بھر میں قیمتی،نت نئے اور دلچسپ تحائف کے تبادلوں کو کافی پذیرائی ملتی ہے لیکن سعودی عرب میں ایک خاتون کو اپنی سہیلی سے ملنے والے تحفے کو سوشل میڈیا پر بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایمریٹس کے مطابق ایک خلیجی ملک سے تعلق رکھنے والی خاتو ن نے سعودی عرب میں مقیم اپنی ایک دوست کو تحفے میں گھریلو ملازمہ بھجوائی ہے جس پر سوشل میڈیا کے صارفین نے دونوں خواتین کو خوب برا بھلا کہا ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایک شخص کا کہنا تھا کہ اس تحفے نے اس وقت کی یاددلا دی جس کی اسلام میں مذمت کی گئی ہے۔سعودی اخبار’اوکاز‘نے ایک خلیجی ملک کی رہائشی خاتون کی جانب سے سعودی خاتون کو ایک ملازمہ بطور دوستی گفٹ پیش کئے جانے کی خبر شائع کی ہے لیکن مزی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
گولف کے باسیوں نے اس اقدام کو شرمناک قراردیا ہے۔ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ غلاموں کے تبادلے جیسا طرز عمل ہے ایک اور شخص نے اسے اسلامی تعلیمات سے متصادم قراردیا۔

مزید :

عرب دنیا -