بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا

بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا
بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دشمنی میں بھارت تمام سفارتی آداب بھول گیا اور پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو ایک تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ناگپور میں ایک تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا تاہم بھارتی حکومت نے تمام تر سفارتی حدود کو پامال کرتے ہوئے انہیں تقریب میں شرکت سے روک دیا۔

پاکستانی ہائی کمشن حکام کے مطابق عبدالباسط نے اقوام متحدہ کی ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی تاہم دعوت نامہ دے کر منسوخ کردیا گیا اور یہ چوتھی دفعہ ہوا ہے جب  پاکستانی ہائی کمشنر کو کسی تقریب میں شرکت سے روکا گیا ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی دھمکیوں کے باعث عبدالباسط کو تقریب میں شرکت سے روکا گیا ہے ۔ ہندو دہشت گرد تنظیم پاکستانی ہائی کمشنر کو انڈیا چھوڑنے کی دھمکی بھی دے چکی ہے۔