عماد وسیم 20 جون کو کیربین لیگ کھیلنے ویسٹ انڈیزجائیں گے

عماد وسیم 20 جون کو کیربین لیگ کھیلنے ویسٹ انڈیزجائیں گے
عماد وسیم 20 جون کو کیربین لیگ کھیلنے ویسٹ انڈیزجائیں گے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم 20 جون کو کیربین لیگ کھیلنے ویسٹ انڈیزجائیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ کیربین لیگ میں اپنی فٹنس اور فارم ثابت کروں گا، ایشین ٹیموں کا انگلینڈ میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ مجھے انگلینڈ میں کھیلنے کاتجربہ ہے موقع ملاتوخودکوبہترین آل راؤنڈر ثابت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ٹیم نے جیسی تیاری کی ہے اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید : کھیل