خواجہ آصف کی حرکت پر 100جوتے تو بنتے ہیں:اسد عمر

خواجہ آصف کی حرکت پر 100جوتے تو بنتے ہیں:اسد عمر
خواجہ آصف کی حرکت پر 100جوتے تو بنتے ہیں:اسد عمر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں شیریں مزاری کیخلاف نازیبا الفاظ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔شاہ محمود،شفقت محمود اور نعیم الحق کے بعد اسد عمرنے بھی دل کی بھڑاس نکال لی،کہتے ہیں خواجہ آصف کی حرکت پر سو جوتے تو بنتے ہیں۔

نعیم الحق کی جانب سے خواجہ آصف کو 25جوتے مارنے کے بیان پربات کرے ہوئے اسد کا کہنا تھا کہ نعیم الحق رحم دل آدمی ہیں اس لئے 25جوتوں کی بات کی ورنہ خواجہ آصف کی حرکت پر 100جوتے بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب خواجہ آصف کو تمیز ہی نہیں ہے تو سپیکر انہیں بولنے کی اجازت کیوں دیتے ہیں؟۔

مزید : اسلام آباد