خواجہ آصف کو شرم اور حیاءہوتی تو انہیں پتا ہوتا کہ عورتوں کی عزت کیسے کرتے ہیں: شیریں مزاری

خواجہ آصف کو شرم اور حیاءہوتی تو انہیں پتا ہوتا کہ عورتوں کی عزت کیسے کرتے ...
خواجہ آصف کو شرم اور حیاءہوتی تو انہیں پتا ہوتا کہ عورتوں کی عزت کیسے کرتے ہیں: شیریں مزاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو شرم اور حیاءہوتی تو انہیں پتہ ہوتا کہ عورتوں کی کس طرح عزت کرنی ہے، اس ایشو کو چھوڑیں گے نہیں، اپوزیشن کی خواتین ارکان نے سپیکر کو خط لکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کی جانب سے غیر پارلیمانی زبان کے استعمال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ خواجہ آصف کو شرم اور حیاءہوتی تو انہیں پتہ ہوتا کہ عورتوں کی کس طرح عزت کرنی ہے، وہ ایوان میں ماحول خراب کرنے ہی آتے ہیں، جو الفاظ وہ خود استعمال کرتے ہیں ، آج ہم نے کئے تو انہیں بہت برا لگا۔

خواجہ آصف نے شیریں مزاری کے بولنے پر کیا کہہ دیاتھا؟جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزاری نے کہا کہ خواجہ آصف کو سوچ سمجھ کر ایوان میں بات کرنی چاہئے جبکہ ایسے الفاظ استعمال کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کو خود انہیں ڈانٹنا چاہئے تھا کیونکہ آج وہ میرے خلاف ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں تو کل کسی اور کے خلاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرد چیخ سکتے ہیں، نعرے لگا سکتے ہیں، عورت آواز اٹھائے تو انہیں مصیبت پڑ جاتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کی خواتین اراکین نے اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے اس معاملے پر ساتھ دیا تو بہتر ہو گا لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہم اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں