ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، 104 روپے 85 پیسے کا ہوگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور پاکستانی روپے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 104 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 105 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ قبل ازیں منگل کے روزبھی امریکی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اور پیر کے روز ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ہوئی تھی ۔ علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 104 روپے 30 پیسے میں خریدا اور 104 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔