کسٹم حکام کی کارروائی : لاہور سے غلام مصطفیٰ کھر کی جعلی نمبر والی لینڈ کروزر پکڑ ی گئی

کسٹم حکام کی کارروائی : لاہور سے غلام مصطفیٰ کھر کی جعلی نمبر والی لینڈ کروزر ...
کسٹم حکام کی کارروائی : لاہور سے غلام مصطفیٰ کھر کی جعلی نمبر والی لینڈ کروزر پکڑ ی گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم انٹیلی جنس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی ٰ کھر کی لینڈ کروزر قبضے میں لے لی ۔

نیو نیوز کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس حکام نے لاہو ر میں ناکے پر لینڈ کروزر کو روکا اورکاغذات طلب کیے جس پر انکشاف ہوا کہ لینڈ کروزر نان کسٹم پیڈ ہے اور غلا م مصطفی ٰ کھر کی ملکیت ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ کروزر کا نمبر جے ایس اے 296 لگا ہوا ہے جو جعلی ہے اور لینڈ کروزر جعلی کاغذات پر مظفر گڑھ کے ایکسائز دفتر میں رجسٹرڈ ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کی گاڑی پر بلوچستان کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے جبکہ گاڑی کی کسٹم ڈیوٹی بھی ادا نہیں کی گئی ۔کارروائی کے دوران ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.

مزید : لاہور