شہری کی بیمار بیگم یکدم ’غائب‘ ہوگئی، معاملہ پولیس تک پہنچا تو تلاشی کے دوران گھر کے ’باتھ روم‘ سے ایسی چیز دریافت کہ پولیس والوں کے بھی پیروں تلے سے زمین نکل گئی
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی درندگی کی خبریں تو روز سامنے آتی ہیں لیکن ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی ایک بدقسمت خاتون کے ساتھ اس کے اپنے ہی خاوند نے ایسا ظلم کرڈالا کہ جسے سن کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
NDTVکی رپورٹ کے مطابق ضلع راج سمند سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین چاند مل کی اہلیہ سریتا تقریباً ایک سال سے بیمار تھیں۔ ان دونوں کی شادی تین سال قبل ہوئی اور گزشتہ سال ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جو تقریباً دو ہفتے بعد دنیا سے رخصت ہوگیا۔ بچے کی وفات کے بعد سے سریتا کی طبیعت مسلسل ناساز تھی اور وہ بستر تک محدود ہوکررہ گئی تھیں۔ بدبخت شخص کے لئے اپنی بیماراہلیہ کی ذمہ داری اس قدر ناگوار تھی کہ اسے ہلاک کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
آسیب زدہ اس خاتون کے سامنے جب عالم نے قرآن پاک پڑھا تو ایک دم اس کی حالت ایسی ہوگئی کہ دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے
چاندمل نے اپنے گھر میں کچھ مزدور بلوائے اور انہیں بتایا کہ وہ ٹوائلٹ کے لئے گڑھا کھدوانا چاہتا ہے۔ اس نے مزدوروں سے گڑھا کھدوانے کے بعد انہیں رخصت کردیا اور رات کی تاریکی میں اپنی بیمار اہلیہ کو اٹھا کر اس گڑھے میں پھینکا اور اوپر مٹی ڈال دی۔ سفاک شخص کئی دن تک اسی جگہ کے اوپر چٹائی بچھا کر سوتا رہا، اور پھر ممبئی فرار ہوگیا اور اشوک نگر کے علاقے میں ایک رشتہ دار کے ہاں چلا گیا۔
جب اس کے عزیز و اقارب اور جاننے والوں نے استفسار کیا کہ کئی دنوں سے سریتا نظر نہیں آئی تھی تو اس نے سب کو بتایا کہ اس کی اہلیہ گھر سے فرار ہوگئی تھی اور جاتے ہوئے پانچ ہزار روپے کی رقم بھی چوری کرکے لے گئی تھی۔ شیطان صفت نے بیوی کا گڑھے میں دبانے کے بعد اس کے خلاف پانچ ہزار روپے کی چوری کی رپورٹ بھی درج کروا دی تھی۔ پولیس نے جب لاپتہ ہونے والی سریتا کی تلاش کے لئے تفتیش کا آغاز کیا تو چاند مل کا کردار مشکوک نظر آیا جس کے بعداسے بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔ جلد ہی یہ بھیانک انکشاف ہو گیا کہ اس نے بیمار بیوی کو ٹوائلٹ کے لئے کھودے گئے گڑھے میں دبا کر ہلاک کر دیا تھا۔ جب خاتون کی لاش برآمد کی گئی تو یہ بری طرح گل سڑ چکی تھی۔ پولیس ملزم کو گرفتار کر چکی ہے اور مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔