اگر آپ بھی دن میں ایک گھنٹہ سے زائد گاڑی چلاتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، ماہرین نے خبردار کردیا

اگر آپ بھی دن میں ایک گھنٹہ سے زائد گاڑی چلاتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، ...
اگر آپ بھی دن میں ایک گھنٹہ سے زائد گاڑی چلاتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، ماہرین نے خبردار کردیا

  

سڈنی( مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ اپنی گاڑی میں طویل سفر کرنے والے افراد کے لیے بری خبر آ گئی ہے۔ سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ ”روزانہ ایک گھنٹہ گاڑی ڈرائیو کرنے والوں کاوزن 15منٹ سے کم گاڑی ڈرائیو کرنے والوں کی نسبت 2.3کلوگرام زیادہ ہو جاتا ہے۔ اس سے زیادہ گاڑی چلانے والوں کی کمر کے گرد بھی ڈیڑھ سینٹی میٹر سے زائد خطرناک چربی جمع ہو جاتی ہے جس سے ان کی قبل از وقت موت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ ایسے افراد صحت کے تباہ کن مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں ذیابیطس اور دل کی بیماریاں سرفہرست ہیں۔“

یہ لکیر صرف چند خوش نصیبوں کے ہاتھ پر ہوتی ہے، اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ماہرین علم نجوم نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق طویل ڈرائیونگ سے خواتین کی نسبت مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وہ خواتین کی نسبت کہیں زیادہ ڈرائیونگ کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلین کیتھولک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے 2ہزار 800مردوخواتین کی گاڑی چلانے کی عادات ، ان کے باڈی میس انڈیکس، ان کی کمر کے قطر، پلازمہ گلوکوز اور ان میں شوگر و دل کی بیماریوں کی علامات کا معائنہ و تجزیہ کیا جس میں انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ روزانہ ایک گھنٹہ گاڑی چلانے والوں کا وزن 15منٹ سے کم گاڑی چلانے والوں کی نسبت 2.3کلوگرام زیادہ ہوتا ہے اور ان کی کمر کے گرد چربی جمع ہونے کا تناسب بھی خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان قبل از وقت موت سے ہمکنار کرنے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے اپنی کار کی بجائے، پیدل، سائیکل پر یا پھر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا چاہیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس