ماں بننے والی اس خاتون کی اپنے بچے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی ایسی شکل کیوں ہوگئی؟ حقیقت جان کر آپ کا چہرہ بھی ایسا ہی ہوجائے گا

ماں بننے والی اس خاتون کی اپنے بچے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی ایسی شکل کیوں ...
ماں بننے والی اس خاتون کی اپنے بچے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی ایسی شکل کیوں ہوگئی؟ حقیقت جان کر آپ کا چہرہ بھی ایسا ہی ہوجائے گا

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں ماں بننے والی لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیٹے کو جنم دیں مگر آسٹریلیا میں ایک خاتون کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو جان کر بیچاری کی شکل ایسی ہو گئی کہ ساری دنیا اسے دیکھ کر محظوظ ہو رہی ہے۔ جب ڈاکٹروں نے اس خاتون کو بیٹے کی پیدائش کے متعلق بتایا تو اس کے چہرے پر ایسے شدید تاثرات ابھرے کہ گویا ڈاکٹروں نے اسے کوئی بڑا جھٹکا لگا دیا ہو۔ ویب سائٹ worldwideweirdnewsکی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام کوٹو نیکامورا(Koto Nakamura)ہے۔ اسے اور اس کے شوہر سینا نیکاموراکو ڈاکٹروں نے دوران حمل بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔انہوں نے کئی بار الٹراساﺅنڈ کروایا اور ہر بار ڈاکٹروں نے لڑکی ہی بتائی۔اس پر میاں بیوی نے اپنی بیٹی کا نام سوچ لیا اور گلابی رنگے کے بچیوں کے خوبصورت ملبوسات اوربچی کی پرورش میں معاونت کرنے والا ٹیکنالوجی کا سامان بھی خرید لیا۔ لیکن جب اس کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے تو خاتون کو شدید جھٹکا لگا۔ جیسیکا جیکسن نامی ایک فوٹوگرافر اس موقع پر موجود تھی۔ اس نے فوراً خاتون کی تصویر بنا لی اور انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ساتھ ہی جیسیکانے لکھا کہ بیٹے کی پیدائش کا سن کر نیکامورا کو یقین ہی نہیں آرہا تھا، اور غیریقینی کی یہ کیفیت اس تصویر میں نمایاں دیکھی جا سکتی ہے۔ دراصل وہ بیٹے کی پیدائش پر خوش ہوئی تھی مگر اسے اس کا یقین نہیں ہو رہا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس