شوہر نے ائیرپورٹ پر ہی اپنی بیگم کی جان لے لی، وجہ ایسی عجیب و غریب کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

شوہر نے ائیرپورٹ پر ہی اپنی بیگم کی جان لے لی، وجہ ایسی عجیب و غریب کہ جان کر ...
شوہر نے ائیرپورٹ پر ہی اپنی بیگم کی جان لے لی، وجہ ایسی عجیب و غریب کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

  

میڈریڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک شوہر نے ایئرپورٹ پر ہی اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق اس قتل کی وجہ یہ ہے کہ بیوی کو ایک کاروباری دورے پر سپین سے اٹلی جانا تھا تاہم اس سے بوجوہ فلائٹ چھوٹ گئی اوروہ اٹلی نہ جا سکی۔ اس بات پر اس کا 34سالہ شوہرٹوڈر کیپرین غصے سے بپھرگیااور اس نے ایئرپورٹ کی پارکنگ میں کھڑی ایک لاوارث گاڑی میں لیجا کر اپنی 32سالہ بیوی جینا اناچی (Jana Enache)کا گلا ایک رسی سے گھونٹ کر اسے قتل کر دیا اور اس کی لاش وہیں کار میں کمبل ڈال کر چھپا دی، تاہم اس واردات کے اگلے روز ملزم نے خودہی اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرکے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کی 15سال قبل شادی ہوئی تھی۔ دونوں سرکس میں کام کرتے تھے اور حال ہی میں اپنے بزنس کے سلسلے میں سپین میں آئے تھے۔مقتولہ کو اٹلی میں ایک سرکس میں ہی پرفارم کرنے کے لیے جانا تھا جو وہ فلائٹ مس ہو جانے کے باعث نہ جا سکی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس