آرمی چیف اور کور کمانڈر کراچی ملاقات کے لیے وقت دیں ،فاروق ستار کا مطالبہ

آرمی چیف اور کور کمانڈر کراچی ملاقات کے لیے وقت دیں ،فاروق ستار کا مطالبہ
آرمی چیف اور کور کمانڈر کراچی ملاقات کے لیے وقت دیں ،فاروق ستار کا مطالبہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کراچی ہمیں ملاقات کے لیے وقت دیں ،ان سے ملاقات میں اپنے خدشات سامنے رکھیں گے ۔گزشتہ روز فاروق ستار کی رہائش گاہ پر رینجرز کی جانب سے چھاپے پر آج ایم کیو ایم کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاگیاجس میں فاروق ستار سمیت متحدہ کے دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ ڈی جی رینجرز اور ونگ کمانڈر سے میری بات نہیں کرائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے کس قانون کو توڑا ہے ،میرے گھر کا غیر قانونی محاصرہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صاحب اقتدار بتائیں بڑے دہشت گرد کن مقامات سے پکڑے گئے ۔فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا میڈ یا ٹرائل کر کے تاثر دیا جا رہا ہے کہ ایک طبقہ جرائم میں ملوث ہے ۔انہوں نے مزید کہا میرے گھر اور گلیوں کا با جواز محاصرہ کیا گیا ،میرے گھر کوئی چھپا ہوا تھا تو محاصرہ ختم نہیں ہو نا چاہیے تھا ۔

مزید : کراچی