پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی دونگ کی مریم نواز شریف سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی دونگ کی مریم نواز شریف سے ملاقات، نیک خواہشات ...
پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی دونگ کی مریم نواز شریف سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی دونگ نے مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے چینی صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں چینی سفیر نے وزیراعظم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جن کی گذشتہ ہفتہ لندن میں کامیاب ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم بہت جلد مکمل طور پر صحت یاب ہوں گے۔

مزید : اسلام آباد