حاملہ خاتون کی انٹرنیٹ پر وہ مزاحیہ ویڈیو جس نے اسے یقینی موت سے بچالیا

حاملہ خاتون کی انٹرنیٹ پر وہ مزاحیہ ویڈیو جس نے اسے یقینی موت سے بچالیا
حاملہ خاتون کی انٹرنیٹ پر وہ مزاحیہ ویڈیو جس نے اسے یقینی موت سے بچالیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنا اکثر لوگوں کے لئے تفریع طبع کا ذریعہ ہے لیکن بعض اوقات اس کا حیرت انگیز فائدہ بھی ہوسکتا ہے، یہاں تک کہ کسی کی جان بھی بچ سکتی ہے۔ ویب سائٹ Reddit پر اپنی حاملہ بیوی کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف ”ریبل راک سٹار“ کے ساتھ پیش آنے والا حیران کن معاملہ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔

اس صارف نے اپنی بیوی کی ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی ناف کو مضحکہ خیز انداز میں حرکت دیتی نظر آتی ہیں۔ یہ جوڑا سمجھ رہا تھا کہ ناف کے اوپر بننے والا ابھار حمل سے متعلقہ کوئی معمولی سی بات تھی، مگر ایک صارف ”نابی نیس“ نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد لکھا، ”دراصل یہ ہرنیا جیسا دکھائی دیتاہے۔ اگر یہ آپ کی اہلیہ ہیں تو پلیز انہیں فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھائیں۔ یہ کام آج ہی کر لیں تو بہتر ہے۔“

’میری آنکھ کھلی تو 2 لوگوں نے مجھے پکڑ رکھا تھا اور باقی۔۔۔‘ 33 مردوں کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی نے ایسی داستان سنادی کہ انسانیت کانپ اٹھی

ویڈیو پوسٹ کرنے والے صاحب نے پہلے تو اس رائے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور جواب میں لکھا، ”میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے فکر مندی کا اظہار کیا۔ دراصل میری اہلیہ خود بھی ایک ڈاکٹر ہیں، اور یہ نارمل بات ہے۔“ اس ویڈیو پر دیگر صارفین کے تبصرے بھی جاری رہے، لیکن اس وقت کہانی میںا یک دلچسپ موڑ آگیا جب ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص نے صارف ”نابی نیس“ کو ایک بار پھر مخاطب کیا اور لکھا، ”آپ ٹھیک کہہ رہے تھے۔ میری اہلیہ نے اس کا معائنہ کیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ یہ امبلیکل ہرنیا (Umbilical Hernia) ہے۔ آہ! میرا خیال ہے کہ Redditکو میرا ڈاکٹر ہونا چاہیے۔“

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ امبلیکل ہرنیا کا مسئلہ موٹاپے کی شکار اور حاملہ خواتین کو لاحق ہوسکتا ہے۔ بار بار حمل کے مراحل سے گزرنے والی خواتین میں بھی امبلیکل ہرنیا کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اگر بروقت تشخیص اور علاج نہ ہوسکے تو یہ بیماری خطرناک صورت اختیار کر جاتی ہے اور جان کا خطرہ بھی بن سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس