اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو بڑی خوشخبری دے دی،شاہ سلمان خوشی سے نہال ہوگئے

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو بڑی خوشخبری دے دی،شاہ سلمان خوشی سے نہال ہوگئے
اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو بڑی خوشخبری دے دی،شاہ سلمان خوشی سے نہال ہوگئے

  

جدہ (محمد اکرم اسد)سعودی عرب کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اقوام متحدہ نے عرب اتحاد کا نام یمن کے بلیک لسٹ گروپوں سے خارج کردیا۔ ذرائع کے مطابق یو این نے سعودی عرب کی جانب سے شدید تنقید کے بعد یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم اتحاد کا نام انسانی حقوق کی پامالیوں خصوصاً بچوں کے قتل عام کے مرتکب گروپوں سے خارج کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی ہدایت پر عرب اتحاد کا نام بلیک لسٹ گروپوں سے خارج کردیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی جانب سے ایک لسٹ جاری کی گئی تھی جس میں سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کو یمن میں بچوں کے قتل اور انسانی حقوق کی پامالی کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ اس طرح سعودی عرب کی طرف سخت ردعمل سامنے آیا، اقوام متحدہ میں سعودی مندوب عبداللہ نے کہا کہ منطق، درست دلیل اور معلومات نے بان کی مون کا اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ سعودی مندوب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اور عرب اتحاد کو غلط دہشت گردی کا مرتکب قرار دینے پر عالمی ادارے کو معافی مانگنی چاہیے۔ یہ ایک سنگین غلطی تھی جسے سعودی عرب اور دوسرے عرب اتحادیوں نے فوراً مسترد کردیا۔

مزید : عرب دنیا