ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار 17076میگا واٹ تک پہنچ گئی :ترجمان وزارت پانی وبجلی

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار 17076میگا واٹ تک پہنچ گئی :ترجمان ...
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار 17076میگا واٹ تک پہنچ گئی :ترجمان وزارت پانی وبجلی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار 17076میگا واٹ تک پہنچ گئی ۔وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 16866میگا واٹ بجلی کی پیدا وار ریکارڈ کی گئی تھی تاہم رواں سال پیداوار 17076میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آج 86فیصد دیہی اور 95فیصد شہری علاقوں میں افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری پانی و بجلی خود وزارت کے مانیٹرنگ روم سے نگرانی کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی