ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی طرف سے جواب داخل نہ کرنے پر ہائی کورٹ برہم،آئی جی پنجاب طلب

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی طرف سے جواب داخل نہ کرنے پر ہائی کورٹ برہم،آئی ...
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی طرف سے جواب داخل نہ کرنے پر ہائی کورٹ برہم،آئی جی پنجاب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے عدالتی حکم کے باوجود ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو آئندہ سماعت پر جواب سمیت طلب کر لیاہے.۔درخواست گزار صہیب احمدکی جانب سے دائر درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ڈیٹا اینٹری آپریٹر تھا،ڈیپوٹیشن ہر محکمہ پولیس میں آیا مگر اب اسے اپنے محکمے میں واپس نہیں بھیجا جا رہا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے اپنی سابقہ پوزیشن پر واپس بھجوانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔گزشتہ روزعدالتی حکم کے باوجود ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر آئی جی پنجاب کوجواب سمیت طلب کر کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 10جون تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : لاہور