اورنج ٹرین کیس، عدالت کا وقت ضائع نہ کریں،حکومت سے واضح ہدایات لے کر پیش ہوں،ہائی کورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو حکم

اورنج ٹرین کیس، عدالت کا وقت ضائع نہ کریں،حکومت سے واضح ہدایات لے کر پیش ...
اورنج ٹرین کیس، عدالت کا وقت ضائع نہ کریں،حکومت سے واضح ہدایات لے کر پیش ہوں،ہائی کورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف دائر درخواستوں پر مزید سماعت 9جون تک ملتوی کر تے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب سے منصوبے کے لئے جاری کئے گئے این او سیز کے بارے میںواضح ہدایات لے کر عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں،عدالت اس حوالے سے اپنا فیصلہ سنائے گی۔ عدالت میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں میں منصوبے کو مختلف زاویوں سے چیلنج کیا گیا ہے۔ فاضل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن کو مخاطب کرکے ریمارکس دئیے کہ اگرمنصوبے کے پہلے این او سی کے غیر موثر ہونے کے بارے پہلے بتا دیا جاتا تو عدالت کاایک ماہ کا وقت ضائع نہ ہوتا۔فاضل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ حکومت سے منصوبے کے لئے جاری کئے گئے این او سیز کے حوالے سے واضح ہدایات لے کر پیش ہوں۔درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ناقص انتظامات کی وجہ سے چوبرجی کے قریب میٹرو ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹینڈرجاری کئے بغیر نیسپاک کو ٹھیکہ دے دیا گیاجو کہ منصوبے کی شفافیت پر ایک بڑاسوالیہ نشان ہے، وکیل کے مطابق منصوبہ کی وجہ سے شہر بھر میں ماحولیاتی آلودگی میں پیدا ہورہی ہے اور شہری کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ منصوبہ شروع کرنے سے پہلے ماحولیاتی آلودگی اور تاریخی عمارتوں کے تحفظ کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ فاضل عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومحکمہ ماحولیات کے این او سی سمیت منصوبے کیلئے جاری کئے گئے،این او سیز کے بارے میں واضح ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 9جون تک ملتوی کر دی۔

مزید :

لاہور -