دھماکہ خیز مواد کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن امجد صدیقی کو 14سال قید بامشقت کا حکم

دھماکہ خیز مواد کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن امجد صدیقی کو 14سال قید بامشقت کا ...
دھماکہ خیز مواد کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن امجد صدیقی کو 14سال قید بامشقت کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیزمواد کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن امجد صدیقی کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔مجرم امجد صدیقی کو سی ٹی ڈی لاہور نے ستمبر 2015میں ہربنس پورہ پل سے گرفتار کیا تھا، مجرم کے قبضہ سے 11گرام بارود، الیکٹرک سرکٹ اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا، سی ٹی ڈی کے مطابق مجرم امجد صدیقی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چودھری محمد الیاس نے دھماکہ خیز مواد کیس کی سماعت کی، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے امجد صدیقی کو 14سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد مجرم کو پولیس نے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیاہے.

مزید : لاہور