صدر اوباما کے مشیر پیٹر لوائے اور رچرڈ اولسن سمیت اہم امریکی شخصیات پاکستان کا دورہ کرینگی: جمعہ کو مذاکرات ہونگے

صدر اوباما کے مشیر پیٹر لوائے اور رچرڈ اولسن سمیت اہم امریکی شخصیات ...
صدر اوباما کے مشیر پیٹر لوائے اور رچرڈ اولسن سمیت اہم امریکی شخصیات پاکستان کا دورہ کرینگی: جمعہ کو مذاکرات ہونگے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر اوباما کے مشیر برائے جنوبی ایشیا پیٹر لوائے  اور پاکستان و افغانستا ن کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن سمیت  کئی اہم شخصیات پاکستان کا دورہ کرینگی۔اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز  اور جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور اوباما انتظامیہ کی اہم شخصیات میں جمعہ کو مذاکرات متوقع ہیں۔ان مذاکرات میں ایف 16طیاروں اور بلوچستان میں ڈرون حملے پر بات ہوگی۔نیو کلیئر گروپ میں شمولیت اور افغان امن کی صورتحال پر بھی بات کی جائے گی۔اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے بھارت کی بے جا حمایت پر شکایت بھی کی جائے گی۔اس دورے میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی بات ہوگی۔یاد رہے کہ اس وقت بھارتی وزیراعظم مودی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صدر اوباما سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور امریکی ایوان کانگریس سے خطاب بھی کیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں