بھا رت امریکہ سے جتنے مرضی معاہدے کرے ،پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا : سینیٹرچوہدری تنویر خان

بھا رت امریکہ سے جتنے مرضی معاہدے کرے ،پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے لئے ...
بھا رت امریکہ سے جتنے مرضی معاہدے کرے ،پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا : سینیٹرچوہدری تنویر خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان  نے کہا ہے کہ بھا رت امریکہ سے جتنے مرضی معاہدے کرے پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری تنویرنے کہا کہ بھارت سے بہتر ٹیکنالوجی پاکستان کے پاس ہے پڑوسی ملک امریکہ سے جتنے مرضی معاہدے کرے ،پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈرون حملوں کی سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور مذمت کی ہے اگر آئندہ اسی طرح کے حملے کئے گئے تو انہیں پاکستان اپنی طاقت سے ناکام بنائے گا۔

مزید : اسلام آباد