کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم ...
کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے اور ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار ،اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سمیت اہم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق کر اچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے اور ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار ،اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سمیت اہم رہنماؤں کے خلاف تھانہ سول لائن میں سرکار کی مدعیت میں 87/2016میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار ، رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور امین الحق کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔واضح ہے کہ چند روز قبل پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ایم کیو ایم نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی ۔دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر سینئر راہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

مزید : کراچی