سسٹم مزید اپ ڈیٹ، آئی فون 5 اور 5c کے صارفین متاثر ہوں گے

سسٹم مزید اپ ڈیٹ، آئی فون 5 اور 5c کے صارفین متاثر ہوں گے
سسٹم مزید اپ ڈیٹ، آئی فون 5 اور 5c کے صارفین متاثر ہوں گے

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کمپنی نے آئی فون موبائل کو مزید تیز رفتار بنانے کے لئے اپنا سسٹم مزید اپ ڈیٹ کردیا ہے تاہم نئی تبدیلی سے آئی فون 5 اور 5c کے صارفین متاثر ہوں گے۔ایپل کمپنی نے اپنے جدید موبائل کو مزید تیز رفتار بنانے کے لئے آئی او ایس 11 سسٹم متعارف کرادیا ہے جو صرف 64 بٹ ڈیوائسز میں کام کرے گا تاہم پرانے آئی فون سیٹ اور یہاں تک کے آئی فون 5 اور 5c اس نئے نظام کو چلانے سے قاصر رہیں گے۔ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس میں ایپل کمپنی نے آئی او ایس 11 سسٹم کو متعارف کرایا اور ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ سسٹم صرف 64 بٹ والے نئے ماڈلز کے لئے ہے۔ایپل انتظامیہ کے مطابق ایسے صارفین جن کے پاس پرانے موبائل سیٹ ہیں یا آئی فون 5 اور 5c ہیں اگر ان کی جانب سے آئی او ایس 11 موبائل میں اپ ڈیٹ کیا گیا تو وہ مختلف ایپس سے محروم ہوجائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق صارفین اپنی متاثرہ ایپلی کیشنز کے بارے جاننے کے لئے اس طریقہ کار کو اپنا سکتے ہیں، سیٹنگ، جنرل، اباؤٹ، ایپلی کیشن اور پھر ایپس کمپیٹ بلیٹی میں جانے کے بعد متاثرہ ایپلی کیشن دیکھ سکتے ہیں۔آئی او ایس 11 آگمینٹیڈ ریئلٹی فیچر سے بھرپور ہے جس کی مدد سے ڈیجیٹل چیزوں کو دیکھ کا حقیقت کا گمان ہوگا یہی نہیں اس سے زمین کی گہرائی اور کسی بھی تصویر میں چاروں طرف سے دکھائی دینے والے روشنی کو حقیقی روشنی کی طرح دیکھا جاسکے گا۔آئی او ایس 11 سسٹم میں میسجز ایپ ڈرا کو تبدیل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین آسانی سے اسٹیکر، جف اور دیگر تصاویر کو آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -