مردم شماری ٹیم نے قبرستان سے اسلحہ بھرا بیگ برآمد کر لیا

مردم شماری ٹیم نے قبرستان سے اسلحہ بھرا بیگ برآمد کر لیا
مردم شماری ٹیم نے قبرستان سے اسلحہ بھرا بیگ برآمد کر لیا

  


سرگودھا (ویب ڈیسک)مردم شماری کرنے والی پاک فوج کی ٹیم نے نواحی گاو¿ں 110 جنوبی میں کارروائی کرتے ہوئے قبرستان سے اسلحہ سے بھرا بیگ برآمد کر کے پولیس کے حوالے کر دیا، بتایا گیا ہے کہ نا معلوم شخص نے گاو¿ں کے قبرستان میں بیگ رکھا جسے دیکھ کر بچوں نے مردم شماری کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو اطلاع کر دی، جوانوں نے بیگ قبضہ میں لے کر تلاشی لی تو اس میں سے ایک رپیٹر، ایک پستول ، دو میگزین اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہو ئیں، بیگ تھانہ عطا شہید پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : سرگودھا