کامیابیوں کے دور سے گزر رہی ہوں،بندیا حسین

کامیابیوں کے دور سے گزر رہی ہوں،بندیا حسین
 کامیابیوں کے دور سے گزر رہی ہوں،بندیا حسین

  


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر بندیا حسین نے کہا ہے کہ اس وقت میں کامیابیوں کے دور سے گزر رہی ہوں ،میں نے بڑی جدو جہد اور محنت سے موجود مقام حاصل کیا ہے اور کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے مجھے مزید محنت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نیک نیتی سے کام کیا ہے اور مجھے اس کا ثمربھی ملاہے ۔میں ہر طرح کے کردار نبھانا چاہتی ہوں مگر کوئی بیہودہ کردار کبھی نہیں کروں گی چاہے اس کے لئے مجھے کروڑوں کی آفر بھی ٹھکرانے پڑ ے تو دریغ نہیں کروں گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ آ ج کل فلموں کے ساتھ ساتھ تھیٹر پرمصروف ہیں۔

مزید : کلچر