شعبہ نیوز کے سربراہ فیاض احمد وڑائچ جنرل منیجر لاہور سینٹر تعینات

شعبہ نیوز کے سربراہ فیاض احمد وڑائچ جنرل منیجر لاہور سینٹر تعینات

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں شعبہ نیوز کے سربراہ فیاض احمد وڑائچ کو جنرل منیجر لاہور سینٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ بشارت خان کی گزشتہ روزریٹائرڈمنٹ کے بعد یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی ۔فیاض احمدوڑائچ لاہور سینٹر میں گروپ 9 کے سینئر ترین پروڈیوسر ہیں اورعرصہ دراز سے سنیئر نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ان کی سربراہی میں پی ٹی وی لاہور میں نیوز کا شعبہ بہترین کارکردگی کا حامل رہا ۔امید کی جاتی ہے کہ لاہور سینٹر میں ان کی بطور جنرل منیجر تعیناتی نیک شگون ہوگی ۔

مزید :

کلچر -